لاہورہائیکورٹ : پانی ضائع کر نیوالو ں پر 10ہزار روپے جرمانے کا حکم

86

لاہور(نمائندہ جسارت) لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے گھر اور گاڑیاں دھو کر پانی ضائع کرنے والوں پر 10ہزار روپے جرمانے کا حکم دے دیا گیا۔سموگ اور ماحولیاتی آلودگی کے تدارک کے خلاف درخواستوں کی لاہور ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔جسٹس شاہد کریم نے ہارون فاروق سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی۔عدالت نے خلاف ورزی پر پیٹرول پمپس کو 1 لاکھ روپے جرمانے کا بھی حکم دیا۔عدالت نے سی ٹی او لاہور کو رپورٹ پیش کرنے اور کرکٹ ایونٹ پر شہریوں کو آگاہی دینے کا بھی حکم دیا۔