کراچی(کامرس رپورٹر)پا کستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ میں جمعرات کے دن میٹلز، انرجی، کوٹس اورانڈیکس کے 40.516 بلین روپیمالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد 49،468 رہی سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوے? جن کی مالیت 21.156 بلین روپے رہی۔ جبکہ بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 7.441 بلین روپے، این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت 4.398 بلین روپے، چاندی کے سودوں کی مالیت 2.254 بلین روپے، پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 1.654 بلین روپے، ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 1.445 بلین روپے، ایس پی 500 کیسودوں کی مالیت 574.344 ملین روپے، کاپرکے سودوں کی مالیت 542.626 ملین روپے، قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 424.945 ملین روپے، ڈی جے کے سودوں کی مالیت 363.162 ملین روپے، پیلیڈیم کے سودوں کی مالیت 139.187 ملین روپے، برینٹ کے سودوں کی مالیت 107.309 ملین روپے اور ایلومینم کے سودوں کی مالیت 14.598 ملین روپے رہی ایگریکلچرل کموڈٹیزمیں 10 لاٹس کے سودے ہوئے جن کی مالیت 24.581 ملین روپے رہی۔