پی اے سی ایگری کنکشنز نمائش کا انعقاد کریگا

83

کراچی(بزنس رپورٹر)پاکستان ایگریکلچرل کولیشن (پی اے سی) ورلڈ بینک گروپ کے تعاون سے 12 اور 13 فروری کو کراچی ایکسپو سینٹر میں ایگری کنکشنز 2025 کانفرنس اور نمائش کا انعقاد کرے گا۔ یہ دو روزہ کانفرنس عالمی اور پاکستانی ماہرین، پالیسی سازوں، مالیاتی اداروں اور زرعی کاروباری رہنماؤں کو پاکستان کے زرعی شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع اور تبدیلی کے حل تلاش کرنے کے لیے اکٹھا کرے گی۔