واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی ریاست الاسکا میں دورانِ پرواز طیارہ لاپتا ہو گیا ہے جس میں پائلٹ سمیت 10 افراد سوار تھے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق الاسکا کے محکمہ پبلک سیفٹی نے بتایا ہے کہ بیرنگ ائر کا طیارہ شام 4بجے لا پتا ہوا جو یونالکلیٹ سے نوم شہر جا رہا تھا۔ حکام طیارے سے آخری بار ہونے والے رابطے کے مقام کو جانچنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ بیرنگ ائر کے ڈائریکٹر آپریشنز ڈیوڈ اولسن کے مطابق طیارے نے 2 بج کر 37 منٹ پر یونالکلیٹ شہر سے اڑان بھری تھی اور آدھے گھنٹے سے بھی کم وقت کے بعد اس کا رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔