ملک گروپ اورچینی ای وی چارجنگ اسٹیشن قائم کر لیا ہے

67

کراچی(کامرس رپورٹر)چائنا کی کمپنی کے اے ڈی ایم گروپ تعاون سے ملک گروپ آف کمپنیز نے پاکستان کا پہلا ای وی چارجنگ اسٹیشن لاہور میں قائم کردیا،صوبائی وزیر صنعت،تجارت اوراوقاف چوہدری شافع حسین نے لاہور میں ضرار شہید روڈ پر پاکستان کے پہلے ای وی چارجنگ اسٹیشن کا افتتاح کیا۔افتتاحی تقریب میں چیئرمین ملک گروپ ملک خدا بخش، اورچائنا کی کمپنی اے ڈی ایم گروپ کے سی ای او یاسر بھمبانی بھی موجود تھے۔چوہدری شافع حسین نے اس موقع پر کہا کہ گلوبل وارمنگ کی وجہ سے الیکٹرک وہیکلز سیکٹر بے حد اہمیت اختیار کرگیا ہے،دنیا ای وی سیکٹر کی جانب بڑھ رہی ہے،پاکستان کا مستقبل بھی اسی سیکٹر سے وابستہ ہے۔پاکستان میں چینی گروپ کے پارٹنر ملک خدا بخش نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین سے 30 چارجنگ پلانٹس مزید دس روز میں پاکستان پہنچ جائیں گے جو ملک بھر میں لگنا شروع ہوجائیں گے،امید ہے کہ رواں سال کے اخر تک ہم ملک بھر میں الیکڑک چارجنگ پلانٹس مطلوبہ تعداد میں لگا لیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے پہلا چارجنگ اسٹیشن لاہور میں لگا لیا ہے اوردوسرا چارجنگ اسٹیشنز کراچی میں لگے گا۔ملک خدا بخش نے کہا کہ ہماری کوششوں سے چینی کمپنی نے پاکستان میں مینوفیکچرنگ اور چارجنگ پلانٹس میں 340 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی جانب پیش قدمی کرلی ہے۔