اسلام آباد(کامرس ڈیسک) اسٹاک مارکیٹ سے موصول ہونے والی رپورٹ کے مطابق جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز کے منافع میں3ماہ کے دوران 70.13فیصد کمی ہوئی ہے۔ کمپنی کے مالیاتی اعدادوشمار کے مطابق 31 دسمبر 2024 کو ختم ہونے والی سہ ماہی کیلئے جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز کا منافع 1.58 ارب روپے کم ہوگیا جبکہ 31 دسمبر 2023 کو ختم ہونے والے 3ماہ کے دوران کمپنی کو 5.29 ارب روپے منافع حاصل ہوا تھا۔31 دسمبر 2024 کو ختم ہونے والی سہ ماہی70فیصد سے زیادہ کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔