سیکیورٹی پیپرزکاششماہی میں 7.5 فیصد منافع میں اضافہ

135

کراچی(کامرس روپورٹر)سیکیورٹی پیپرز لمیٹڈ (ایس پی ایل) نے 31 دسمبر 2024 کو ختم ہونے والی پہلی ششماہی کے لئے اپنے غیر آڈٹ شدہ مالی نتائج کا اعلان کیا ہے۔ کمپنی نے گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں بعد از ٹیکس منافع میں 7.5 فیصد اضافے کے ساتھ ساتھ فی حصص آمدنی (ای پی ایس) میں 7.5 فیصد اضافے کے ساتھ زبردست ترقی حاصل کی ہے۔مالی سال 2024-25ء کیپہلی ششماہی کے دوران ایس پی ایل نے 4.1 ارب روپے کی خالص فروخت کا اعلان کیا جو کے پچھلے سال کے اسی عرصے کے 3.4 ارب روپے کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ہیایس پی ایل کامالی سال 2024-25ء کی پہلی ششماہی میں بعد از ٹیکس منافع 802 ملین روپے تک پہنچ گیا جو مالی سال2023-24 کی پہلی ششماہی کے منافع 746ملین روپے کیمقابلے میں 7.5 فیصد زیادہ ہے۔ اس مدت کے لئے فی حصص آمدنی (ای پی ایس) پچھلے سال کے 12.59 روپے کے مقابلے میں 13.54 روپے رہی۔ایس پی ایل کے چیئرمین محمد آفتاب منظور نے نتائج پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم اسپہلی ششماہی میں اپنی کارکردگی سے بے حد خوش ہیں جو ہماری حکمت عملی کیافادیت اور مستقل نتائج دینے کی صلاحیت کو ظاہر کرتا ہے۔ آپریشنل ایکسیلینس پر ہماری توجہ نے ہمیں مارکیٹ کے چیلنجز سے نمٹنے اور دیرپاا قدار قائم کرنے کے قابل بناتی ہے۔