کراچی( اسٹاف رپورٹر)چیرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ کا ٹاؤن آفس میں ہفتہ وارمیٹنگ کا انعقاد اس موقع پر ان کے ہمراہ میونسپل کمشنر عبدالحمید سہاگ وائس چیئرمین محمد الیاس یو سی 8 کے چیئرمین فاروق نعمت اللہ بھی موجود تھے تمام ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹس نے اپنی ہفتہ وار کارکردگی پیش کی اور کاموں کی تفصیلات سے آگاہ کیا اور بالخصوص شب برات کے موقع پر قبرستانوں کے اطراف صفائی ستھرائی،روشنی کے انتظامات، سڑکوں کی پیوند کاری،جھاڑیوں کی چھٹائی کے کاموں کا جائزہ لیا اس موقع پر چیئرمین نصرت اللہ نے کہا کہ اس میٹنگ کا مقصد ہفتے میں ہونے والے کاموں کا جائزہ لیا جا سکے اور ان میں مزید بہتری کی گنجائش ہو تو اسے بھی پورا کیا جا سکے بالخصوص شب برات کے موقع پر ٹاؤن انتظامیہ کی جانب سے قبرستانوں کا اطراف کیمپ لگائے جائیں گے اور ان پہ آنے والے زائرین کے لیے پانی اور چائے کا بھی انتظام ہوگا اور گلبرگ ٹاؤن کا یہ خاصہ رہا ہے کہ یہاں پہ تمام کاموں کو باہمی مشاورت کے ذریعے کیا جاتا ہے تاکہ عوام کے لیے بہتر سے بہتر سہولیات میسر کی جا سکیں ۔
اور ہماری کوشش ہے کہ عوام کو ان کے بنیادی حقوق ان کی دہلیز پہ میسر کیے جا سکیں اس موقع پر ڈائریکٹر ایڈمن محمد علی،ڈائریکٹر کونسل سلیم صدیقی، ڈائریکٹر پارک محمد ندیم حنیف، ڈائریکٹر سینیٹیشن وقار احمد، ڈائریکٹر ٹیکسز عارفین زمان، XEN بی اینڈ آر محمد سہیل،XEN ایم این ای محمد یاور، ڈائریکٹر لائبریری شیراز حسن اور دیگر بلدیاتی افسران بھی موجود تھے۔