کراچی(اسٹاف رپورٹر ) پاکستان کے حکمراں کشمیریوںکا عملی طور ساتھ دیں۔بھارت طاقت کے نشے میں پاگل ہوگیا ہے‘ کشمیر ہماری شہ رگ ہے کشمیر جلد آزاد ہوگا ‘ بھارت کشمیریوں پر ظلم بند کرے ۔یہ بات صفہ پبلک اسکول لانڈھی کے ایڈمنسٹر محمد اسلم شیخ نے کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار کیلئے لانڈھی چراغ ہوٹل میںاسکول کے طلبہ وطالبات کی یکجہتی کشمیر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔محمد اسلم شیخ نے کہا کہ آج بھارت کی بربریت اور ظلم کو ایک سال کا عرصہ ہوا چاہتا ہے ۔بھارت نے کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کیا ہوا ہے ۔کشمیری اپنی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں اور کشمیر ہمارادھڑکتا ہوا دل ہے۔بچہ بچہ کشمیر کی آزادی کیلئے کٹ مرے گا ۔پاکستان کے بے حس حکمرانو نے کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کو تنہا چھوڑ دیا ہے ۔کشمیر میں بھارت کی فوجوں کے ہاتھوںکشمیریوںکا قتل عام جاری ہے ۔
پوری پاکستانی قوم کشمیر بھائیوں کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی اوربھارت کے ظلم اور بربریت کے خلاف ا بھرپور طریقے سے احتجاج کر رہے ہیں اور کشمیر کی آزادی تک ہماری جدوجہد اور جنگ جاری رہے گی ۔اس موقع پر اسکول کی پرنسپل شگفتہ شیخ اور کونسلر فاروق شیخ نے بھی خطاب کیا۔