زیادہ خواتین بولتی ہیں یا مرد؟امریکی تحقیق میں دلچسپ انکشاف

319

واشنگٹن:عام تاثر یہی ہے کہ خواتین مردوں کے مقابلے میں زیادہ باتیں کرتی ہیں، لیکن امریکی ریاست اریزونا کی ایک یونیورسٹی میں کی گئی تحقیق نے اس تصور کو مزید واضح کر دیا ہے۔

مطالعے میں2,197 افراد نے حصہ لیا، جنہوں نے ایک ہفتے تک اپنی روزمرہ گفتگو ریکارڈ کرنے والا ننھا آلہ گردن پر پہنے رکھا۔ ریکارڈ شدہ ڈیٹا کے تجزیے سے معلوم ہوا کہ خواتین روزانہ اوسطاً 13,349 الفاظ جب کہ مرد 11,950 الفاظ بولتے ہیں۔ یعنی خواتین روزانہ 1,073 الفاظ زیادہ بولتی ہیں۔

تاہم ماہرین نفسیات کا کہنا ہے کہ یہ فرق اتنا نمایاں نہیں کہ خواتین کو زیادہ ’’باتونی‘‘قرار دیا جائے۔ تحقیق میں یہ دلچسپ پہلو بھی سامنے آیا کہ سب سے کم بولنے والے شخص نے پورے دن میں محض 100 الفاظ ادا کیے جب کہ سب سے زیادہ بولنے والے فرد نے روزانہ 1,20,000 الفاظ بولے اور حیران کن طور پر وہ ایک مرد تھا۔