ریاض : سعودی ایوی ایشن نے گردن توڑ بخارکی ویکسین لگوانے کی شرط ختم کردی ۔
سعودی ایوی ایشن (گاکا) نے عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب جانےوالے مسافروں کے لیے اہم فیصلہ کرلیا ، جاری اعلامیے کے مطابق سعودی مملکت کے ہوائی اڈوں پر گردن توڑ بخار کی ویکسین لگوانے کی شرط ختم کردی گئی ہے، اس سلسلے میں سعودی سول ایوی ایشن نے پاکستان سمیت تمام ایئرلائنز کوآگاہ کردیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ سعودی سول ایوی ایشن نےعمرہ ادائیگی کے لیے آنے والے مسافروں پرگردن توڑ بخارکی ویسکین لازمی قرار دی تھی۔ قبل ازیں وفاقی وزارت صحت نے سعودی عرب کی جانب سے گردن توڑ ویکسین لازمی قرار دیے جانے کے بعد ویکسین درآمد کرلی اور پہلی کھیپ پاکستان پہنچ گئی ہے۔