یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن نے رمضان المبارک کے آغاز سے پہلے چینی کی قیمت میں مزید پانچ روپے فی کلو کا اضافہ کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی کی قیمت 145 روپے سے بڑھ کر 150 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔
یوٹیلٹی اسٹورز کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافے کے سبب یہ فیصلہ کیا گیا ہے، تاہم اضافے کے باوجود یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی کی قیمت اوپن مارکیٹ سے کم ہے۔
یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے گزشتہ سال اگست میں چینی سمیت پانچ ضروری اشیاء پر سبسڈی ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔