راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور پر ایک بار پھر ناراضگی کا اظہار کردیا۔
ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں پارٹی رہنمائوں نے ملاقات کی ، ملاقات کرنے والوں میں سلمان اکرم راجا، شاہ محمود قریشی، شبلی فراز اورکنول شوذب شامل تھے۔
ذرائع کے مطابق عمران خان نے علی امین گنڈاپور پر ایک بار پھر ناراضگی کا اظہار کیاہے۔ذرائع کے مطابق عمران خان نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کو نیا آئی جی تسلیم نہیں کرنا چاہیے تھا،محسن نقوی سے علی امین اور ہمارے ساتھی کیسے ملاقات کرسکتے ہیں؟ ذرائع کے مطابق عمران خان نے پارٹی رہنمائوں کے ذریعے پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر کو پیغام بھجوادیا ہے۔