راولپنڈی:بانی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری کو رہا کردیا گیا ہے۔
فیصل چوہدری کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پراڈیالہ جیل کے افسر کو گالیاں دینے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا،جنہیں 2 گھنٹے حراست میں رکھنے کے بعد پولیس نے رہا کردیا ہے۔
رہائی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل چوہدری نے کہا کہ آج عدالت کے حکم پر بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے آئے تھے، ہم 4 وکلا تھے، ہماری ملاقات نہیں کرائی گئی، واپسی پر اڈیالہ جیل کے دروازے پر پولیس اہلکاروں نے چوکی بلایا۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز اڈيالہ جیل میں داخلے سے روکنے پر بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری غصے میں آگئے تھے، ان کی جیل اہلکار سے تلخ کلامی ہوئی اور انہوں نےگالیاں بھی دیں۔