غزہ پر ہمارے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ، فلسطین کو تسلیم کرنے کے لیے پرعزم ہیں ، کینیڈا

105

اوٹاوا : کینیڈانے کہا ہے کہ غزہ پر اس کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی اور وہ فلسطین کو تسلیم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

روسی خبر رساں ادارے تاس کے مطابق یہ بات کینیڈا کی وزیر خارجہ میلانیا جولی نے ایکس پر جاری ایک بیان میں کہی۔

انہوں نے کہا کہ کینیڈین حکومت نے غزہ کی پٹی میں تنازع پر اپنا موقف تبدیل نہیں کیا اور وہ فلسطین کو تسلیم کرنے کی وکالت جاری رکھے ہوئے ہے۔

ا ن کا کہنا تھا کہ کینیڈا 2 ریاستی حل کے لیے پرعزم ہے جہاں اسرائیلی اور فلسطینی بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ سرحدوں کے اندر محفوظ طریقے سے رہ سکیں ۔ میلانیا جولی نے کہا کہ کینیڈا فلسطینیوں کے حق خود ارادیت کی حمایت کرتا ہے، اس سے قبل بھی بارہا کہہ چکے ہیں کہ غزہ کی پٹی کا تنازع 2 ریاستوں کے پرامن بقائے باہمی کی بنیاد پر ہی حل کیا جا سکتا ہے جس میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کیا جائے۔