![102](https://www.jasarat.com/wp-content/uploads/2025/02/102.jpg)
حیدرآباد( اسٹاف رپورٹر)الخدمت فاو¿نڈیشن ضلع حیدرآباد کے تحت100مستحق خاندانوں میں ونٹر پیکجز تقسیم کی تقریب کا انعقاد دیال داس کلب حیدرآباد میں کیا گیا۔تقریب کے مہمان خصوصی سرپرست الخدمت فاو¿نڈیشن و امیر جماعت اسلامی حیدرآباد حافظ طاہر مجید نے مستحق خاندانوں میں ونٹر پیکج تقسیم کیے۔ الخدمت فاو¿نڈیشن حیدرآباد کے
صدر نعیم عباسی، نائب صدر ڈاکٹر سیف الرحمن، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی حیدرآباد کے صدر ڈاکٹر اشفاق قریشی، ٹریفک اینڈ روڈ سیفٹی فاو¿نڈیشن کے چیئرمین جاوید اقبال بھی شریک تھے۔ سرپرست الخدمت فاو¿نڈیشن و امیر جماعت اسلامی حیدرآباد حافظ طاہر مجید نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الخدمت فاو¿نڈیشن کے تحت ہر سال مستحق افراد میں لحاف، بستر، تکیے اور گرم کپڑے تقسیم کیے جاتے ہیں، سردی میں غریب لوگوں کی مشکلات میں اضافہ ہو جاتا ہے اور سردی کے باعث بچے، خواتین اور بزرگ تکلیف میں ہوتے ہیں ونٹر پیکج کا تحفہ نہ صرف سردی سے بچنے کے لیے کارآمد ثابت ہوتا ہے بلکہ بیماریوں سے بھی بچاتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ الخدمت کا وژن ہے کہ لوگوں کو اس طرح سہارادیاجائے کہ وہ اپنے پاو¿ں پر کھڑے ہو جائیں، الخدمت کے ذمے داران اورکارکنان بے غرض ہو کر عوام کی خدمت کررہے ہیں۔الخدمت فاو¿نڈیشن ہرسال ہزاروں خاندانوں میں ونٹر پیکج تقسیم کرتی ہے،بے سہارا لوگوں کی مدد دینی فریضہ اور ہم سب کی معاشرتی ذمے داری ہے،انہوں نے کہا کہ اس وقت شدید سردی ہے، بعض غریب خاندانوں کے پاس سردی سے بچاو¿ کے لیے مناسب گرم کپڑے نہیں ہے ضرورت اس امر کی ہے مخیرحضرات حیدرآباد کے غریب مکینوں کے لیے گرم کپڑوں کا بندوبست کریں۔بچوں اور ضعیف افراد کو شدید سردی سے بچانے کے لیے اہل خیر افراد الخدمت فاو¿نڈیشن کے ساتھ تعاون کریں۔