میرپور ماتھیلو ( نمائندہ ) چھ ماہ قبل قتل ہونے والے تین نوجوانوں کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف ورثاء کا ایس ایس پی گھوٹکی کی آفس کے باہر احتجاجی مظاہرہ دھرنا ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق 6 ماہ قبل میرپور ماتھیلو کے نواحی علاقے گاؤں سومر ملک میں قتل ہونے والے تین نوجوانوں کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف ورثاء کی جانب سے ایس ایس پی گھوٹکی کی آفس کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مسمات نعمت لونڈ ، پاندھی لونڈ ، رب رکھیو لونڈ و دیگر کا کہنا تھا کہ 6 ماہ قبل معمولی جگھڑے پر ملزمان صاحب لونڈ ، قربان لونڈ ، رجب اختر لونڈ و دیگر ملزمان ہمارے تین نوجوانوں کو قتل کر کے فرار ہوگئے تھے۔