ٹنڈوالٰہیار،اسکول کی واپسی پر آنے والےطلبہ پر مٹی کی ٹرالی چڑھنے سے بچہ جاں بحق

36


ٹنڈوالٰہیار(نمائندہ جسارت)عمر ساند تھا نے کی حد میں تیسری کلاس کے شاگر د پر مٹی کی ٹرالی چڑھ گئی بچہ موقعے پر جاں بحق ماں پر بہوشی کے دورے پو لیس نے ڈرائیور کو حراست میں لے کر لاک اپ کر دیا۔عمر ساند تھا نے کی حد میں واقعے گوٹھ سجن سولنگی کے رہائشی ریو وکچھی کا کم سن بچہ تیسری کلاس کا طالب علم اسکول کی چھٹی کے بعد اپنے گھر واپس آرہے تھے کہ سامنے سے آنے والی تیز رفتار مٹی سے بھر ی ہو ئی ٹرالی بچے پر چڑھ گئی جس کے نتیجے میں تیسری کلاس کا طالب علم کنیوں ولد ویوو موقعے پر ہی زند گی کی بازی ہار گیا۔ بچہ پرائیوٹ اسکول کا طالب علم تھا بچے کی لاش گھر پہنچی تو کہرام مچ گیااور ماں پر بہوشی کے دورے طاری ہو گئے ورثا کی جانب سے عمر ساند پو لیس کو اطلاع دی گئی جس پر پو لیس نے فوری کارروائی کر تے ہو ئے ٹر یکٹر ٹرالی کے ڈرائیور کو گر فتار کر کے لاک اپ کر دیا۔ بعدازاں بچے کو اس کے آبائی قبر ستان میں سپر د خاک کر دیا گیا تاحال تک واقعے کا مقمہ داخل نہ ہو سکا۔