لاہو ر (نمائندہ جسارت)بوسنیا کے رئیس العلما حسین کاوازووی کی اپیل پر 5 فروری کو ملک بھر کی مساجد میں اہل مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لیے خصوصی دعا کی گئی اور تمام کشمیریوں سے یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔حسین کاوا زووی نے بوسینا ہر ز یگووینا کے مسلمانوں کو ہدایت کی تھی کہ یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر جو برادر اسلامی جمہوریہ پاکستان اور دنیا میں یوم یکجہتی کشمیر کے طور پر منایا
جاتا ہے، ملک کی مرکزی مساجد میں نمازیوں کو دعوت دی جائے کہ وہ اس ہفتے کی نماز مفتوح اور مظلوم مسلمانوں کے لیے دعا کریں جو غزہ سے لے کر سوڈان اورمقبوضہ کشمیر میںظلم سہ رہے ہیں۔بوسنیا میں تمام مسلمان مل کر سب کے امن و سلامتی کے لیے دعا کریںاورخاص طور پر جموں و کشمیر کے مسلمانوں کے لیے دعا کی جائے۔انہوں نے کہا کہ یہ دن عالمی برادری کو یاد دلاتا ہے کہ کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت کی جائے ،بھارت غیر قانونی طور پر علاقے پر قابض ہے ۔مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (یو این ایس سی) کے ایجنڈے پر سب سے پرانے زیر التوا تنازعات میں سے ہے اورمسئلہ کشمیر کے پرامن حل کی طرف بین الاقوامی حمایت کی فوری ضرورت کو اجاگر کرتا ہے۔
بوسنیا