ماسٹر آئل کرکٹ، النور جم خانہ پری کوارٹر فائنل میں داخل

93

کراچی ( اسپورٹس رپورٹر)ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی کے زیر اہتمام ماسٹر آئل لبریکینٹ کے تعاون سے جاری ماسٹر آئل انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ میں گزشتہ روز النور جیمخانہ نے رہبر اسپورٹس کو 187 سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ینگ فائٹر گراؤنڈ پر کھیلے گئے میچ میں النور جیمخانہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں کے نقصان پر 293 رنز بنائے۔ فضل سبحان نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 7 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 97 ، ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم نے 4 چوکوں 2 چھکوں کی مدد سے 49 ، سیف اللہ بنگش نے 38 ، غوث شاہ نے 32 اور یافع علی نے 21 رنز بنائے۔ آف اسپنر زنیر علی نے 43 رنز دیکر 3 جبکہ ولی محمد اور عبیر علی نے 2-2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔جواب میں رہبر اسپورٹس 106 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔ سید عمران نے 39 ، محمد عمران نے 31 اور انس شاہ نے 21 رنز بنائے۔ آف اسپنر عدنان شاہ نے 16 رنز دیکر 4 , واحد علی اور سعد علی نے دو دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔