نیپال نے ماؤنٹ ایورسٹ پر کوہ پیمائی کی فیس بڑھا دی

10

کٹھ منڈو (انٹرنیشنل ڈیسک) نیپال نے مانٹ ایورسٹ پر کوہ پیمائی فیس میں اضافہ کرتے ہوئے 11ہزار ڈالر سے بڑھاکر 15 ہزار ڈالر مقرر کردی ۔ محکمہ سیاحت کا کہنا ہے کہ اس سے آلودگی کا مسئلہ حل کرنے میں مدد ملے گی۔ محکمہ سیاحت کے ڈائریکٹر نریان پرساد نے کہا کہ یہ فیس ایک دہائی تک نہیں بڑھائی گئی اور اب وقت ہے کہ اس میں اضافہ کیا جائے۔ واضح رہے کہ نیپال میں دنیا کی 8 ہزار میٹر سے بلند 14چوٹیوں میں سے 8 موجود ہیں اور وہاں ہر سال ہزاروں کوہ پیما آتے ہیں۔ غیرملکی کوہ پیما ماؤنٹ ایورسٹ کو سر کرنے کیلیے ہزاروں ڈالر خرچ کرتے ہیں ۔