لاہور میں عورت مارچ کی اجازت دے دی گئی

45

لاہور (نمائندہ جسارت) ضلعی انتظامیہ نے لاہور میں عورت مارچ کی اجازت دے دی، ہائیکورٹ نے درخواست نمٹا دی۔ لاہور ہائیکورٹ میں عورت مارچ کی اجازت نہ دینے پر ڈپٹی کمشنر کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست کی سماعت کے دوران ڈپٹی کمشنر لاہور نے مارچ کا اجازت نامہ عدالت میں جمع کرا دیا۔ سرکاری وکیل نے عدالت میں عورت
مارچ کی سیکورٹی کے انتظامات سے متعلق خط پیش کیا، جس میں بتایا گیا کہ مارچ 12 فروری کو منعقد کیا جائے گا اور شرکا کو فول پروف سیکورٹی فراہم کی جائے۔ عدالت نے کہا کہ اگر معاملہ حل نہ ہوا تو چیف سیکرٹری کو طلب کرلیا جائے گا۔ تاہم، عورت مارچ کی اجازت ملنے پر عدالت نے درخواست نمٹا دی۔