پرنس رحیم الحسینی آغا خان پنجم کو اسمٰعیلی برادری کا 50ویں روحانی پیشوا مقرر کر دیا گیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر آغا خان ڈیولپمنٹ نیٹ ورک (اے کے ڈی این) کی جانب سے جاری بیان میں اس پیش رفت کا اعلان کرتے ہوئے بتایا گیا کہ ’شہزادہ رحیم الحسینی آغا خان پنجم کو اسمٰعیلی برادری کے 50 واں روحانی پیشوا مقرر کر دیا گیا، انہیں پرنس کریم آغا خان نے روایت کے مطابق نامزد کیا تھا۔
12 اکتوبر 1971 کو پیدا ہونے والے شہزادہ رحیم مرحوم آغا خان چہارم اور ان کی پہلی بیوی شہزادی سلیمہ کے بڑے بیٹے ہیں۔
پرنس رحیم آغا خان ڈیولپمنٹ نیٹ ورک کی کئی ایجنسیوں کے بورڈز میں خدمات انجام دیتے ہیں، اور انہوں نے ’اے کے ڈی این‘ کی ماحولیات اور موسمیاتی کمیٹی کے چیئرمین کے طور پر خدمات انجام دیتے ہوئے انسٹی ٹیوٹ آف اسمٰعیلی اسٹڈیز اور اسمٰعیلی کمیونٹی کے سماجی نظم و نسق کے اداروں کے کام کو قریب سے دیکھا۔
واضح رہے کہ اسمعیلی برادری کے روحانی پیشوا اور دنیا بھر میں اپنے ترقیاتی کاموں کے لیے مشہور شہزادہ کریم الحسینی (پرنس کریم آغا خان چہارم) 88 سال کی عمر میں لزبن میں انتقال کر گئے تھے۔
پرنس کریم آغا خان دنیا کے ڈیڑھ کروڑ اسمٰعیلیوں کے 49ویں امام یا روحانی پیشوا تھے۔