غزہ کے عوام کی منتقلی کی بات غیرمنصفانہ اور تشویشناک ہے، پاکستان

113

اسلام آباد: پاکستان نے غزہ کے عوام کی جبری منتقلی کی کسی بھی تجویز کو غیرمنصفانہ اور تشویشناک قرار دیتے ہوئے اسے مسترد کر دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے کہا کہ پاکستان فلسطینی عوام کی امنگوں کے مطابق دو ریاستی حل کی مکمل حمایت کرتا ہے، انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا ہے اور ان کے حق خودارادیت کی حمایت جاری رکھے گا۔

ترجمان نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کے جنگی جرائم کا محاسبہ کرے اور غزہ میں جاری مظالم کو روکے۔ انہوں نے اس تاثر کو بھی مسترد کر دیا کہ غزہ سے قیدیوں کی منتقلی کے حوالے سے کوئی تجویز یا درخواست پاکستان کو موصول ہوئی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے مزید بتایا کہ صدر آصف علی زرداری نے بیجنگ میں چینی صدر شی جی پنگ اور وزیراعظم لی جیانگ سے ملاقات کی، جہاں پاکستان نے “ون چائنا” پالیسی کی حمایت کی تجدید کی اور بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کو آگے بڑھانے پر اتفاق کیا۔

خیال رہےکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےغزہ کی پٹی پر طویل عرصے تک قبضہ کرنے کا اعلان کیا ہے، جس کے حماس نے دوٹوک الفا ظ میں مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ کا دباؤ کسی صورت قبول نہیں پہلے سےزیادہ مضبوط ہوکر ابھریں گے۔