حکومت  کا افغانیوں سمیت تمام غیر ملکیوں کوواپس بھیجنے کا اعلان

114
who left Pakistan exceeded 7 lakh

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے  غیر قانونی مقیم افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 781 افغان باشندے وطن واپس بھیج دیے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت سے غیر قانونی طور پر مقیم تمام افراد کو واپس بھیجا جائے گا، یورپ یا دیگر ممالک جانے کے خواہشمند افغان باشندوں کا معاملہ متعلقہ ممالک کے ساتھ اٹھایا جائے گا۔

وزارت داخلہ سے جاری اعلامیے کے مطابق اسلام آباد سے 781 افغان باشندوں کو طورخم بارڈر کے ذریعے افغانستان واپس بھیج دیا گیا ہے۔

 اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ یورپ یا دیگر ممالک جانے والے افغان باشندوں کو افغانستان واپس نہیں بھیجا جائے گا بلکہ وزارت خارجہ ان کا معاملہ متعلقہ ممالک کے ساتھ اٹھائے گی۔

حکام کے مطابق غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی اور اسلام آباد میں مقیم غیر قانونی افراد کے مکمل انخلا کو یقینی بنایا جائے گا۔