ٹرمپ کا غزہ پر قابو پانے کا منصوبہ عرب ممالک پر دباؤ ڈالنا ہے: واشنگٹن 

142

امریکی قومی سلامتی کے مشیر مائیکل والٹز نے کہا کہ غزہ کا کنٹرول سنبھالنے کی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تجویز کا مقصد پڑوسی عرب ممالک پر دباؤ ڈالنا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق امریکی قومی سلامتی کے مشیر مائیکل والٹز نے کہا ہے کہ غزہ کا کنٹرول سنبھالنے کی ڈونلڈ ٹرمپ کی تجویز کا مقصد پڑوسی عرب ممالک پر دباؤ ڈالنا ہے کہ وہ اپنے حل تک پہنچ جائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس دباؤ کا مقصد پورے خطے میں ایسی تبدیلیاں لانا ہے جو مختلف ممالک کے اپنے مسائل کو حل کرنے کی طرف لے جائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر اس مسئلے پر فوری طور پر کوئی حل نہ نکالا گیا تو خطے کے تمام ممالک اپنے طور پر اس پر عمل کرنے کی کوشش کریں گے۔

یاد رہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ پر قبضے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ غزہ کی پٹی کا مالک بنے گا اور وہاں ترقیاتی منصوبے شروع کرے گا۔