حکومت سے دوبارہ مذاکرات بانیٔ پی ٹی آئی کے کہنے پر ہی ہوں گے: علی امین گنڈاپور

121

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ حکومت سے دوبارہ مذاکرات بانیٔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے کہنے پر ہی ہوں گے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے  وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ عمران خان کے حکم پر حکومت سے مذاکرات کے لیے کمیٹی بنی، میرا اختیار عمران خان کے پاس ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 8 فروری کو یومِ سیاہ پر بھرپور احتجاج کیا جائے گا، عمران خان کی رہائی کے لیے 2 مرتبہ تمام رکاوٹیں عبور کر کےڈی چوک پہنچا۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ عمران خان کو ہر صورت رہا کرائیں گے، حکومت سے دوبارہ مذاکرات بانیٔ پی ٹی آئی کے کہنے پر ہی ہوں گے۔