حادثات واقعات میں13افراد جاں بحق ‘13 زخمی

128

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) شہر قائد کے مختلف علاقوں میں حادثات واقعات کے دوران خواتین ، بچی اور ایک لڑکے سمیت 13افراد جاں بحق اورخواتین اور بچوں سمیت 13افراد زخمی ہوئے ،فائرنگ میں ملوث سیکورٹی گارڈ کو اسلحے سمیت گرفتار کرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق گلستان جوہر کیے علاقے میلینیم مال آر جے کے شاپنگ سینٹر کے سامنے شیل پمپ کی طرف جاتے ہوئے بدھ کی شام پانچ بجے کے قریب تیز رفتار بے قابو ریتی بجری کا ڈمپر نے کئی موٹر سائیکل سواروں اور گاڑیوں کی کچل دیا، ایک خاتون اور مرد سمیت 3افراد جاںبحق ہوگئے3 موٹر سائیکل ایک منی لوڈنگ ٹرک، رکشہ اور 2 کار وں کو نقصان پہنچا 3افراد زخمی ہوئے ۔ جاںبحق اور زخمیوں کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔