مشرف کالونی میں مردہ پائی گئی خاتون کے قاتل کو فوراً گرفتار کیا جائے

66

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ہاکس بے مشرف کالونی میں تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد گلا دبا کر قتل کی جانے والی خاتون کی 8 ماہ قبل شادی ہوئی تھی اوران دنوں وہ حاملہ تھی، قتل میں ملوث شخص کو فی الفورگرفتار کیا جائے۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کوموچکو تھانے تھانے کے ہاکس بے مشرف کالونی سیکٹر 6 بلاک بی بنگالی پاڑہ میں گھرسے20 سالہ خاتون عائشہ کی لاش ملی تھی۔خاتون کی لاش قانونی کارروائی کے بعد امانتاً ایدھی سرد خانے منتقل کردی تھی گزشتہ روزمقتولہ خاتون کے اہلخانہ میت وصول کرنے کے لیے ایدھی سردخانے پہنچے، مقتولہ خاتون کے اہلخانہ نے بتایا کہ مقتولہ خاتون کی آٹھ ماہ قبل محمد تاج سے شادی ہوئی تھی اورعائشہ ان دنوں حاملہ تھی۔ مقتولہ کے کزن نے بتایا کہ وہ مچھر کالونی میں موجود تھے کہ انہیں کال موصول ہوئی کہ ان کی بہن کا انتقال ہو گیا ہے۔