عیدگاہ پولیس کے ہاتھوں3 جعلی پولیس اہلکار گرفتار

28

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) عیدگاہ پولیس نے پولیس اہلکار بن کر لوٹ مارکر کرنے والے 3 جعلی پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرلیا ۔ ترجمان ساؤتھ زون کے مطابق عیدگاہ پولیس نے کاروائی کر کے جعلی پولیس کانسٹیبلز بن کر لوگوں کو ہراساں اور لوٹ مار میں ملوث 3 ملزمان بشیر، اخلاق اور سلیم خان کو گرفتار کرلیا ۔ ملزمان کے قبضے سے جعلی پولیس کارڈ، ایک پولیس کیپ، بیرٹ اور موٹرسائیکل برآمد کرلی گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جعلی کانسٹیبلز کراچی کے مختلف علاقوں میں جعلی گشت کرتے تھے، دوران پیٹرولنگ روکے جانے پر ملزمان خود کو پولیس اہلکار ظاہر کیا کرتے تھے ۔ ساؤتھ زون پولیس نے شک کی بنیاد پر تھانے منتقل کیا گیا بعدازاں گرفتار کرلیا گیا، ملزمان کا مجرمانہ ریکارڈ بھی سامنے آگیا ہے۔ملزم بشیر کا سابقہ کریمنل ریکارڈ کے مطابق تھانہ عید گاہ میں مقدمہ الزام نمبر 155/2024 بجرم دفعہ 382 اورمقدمہ الزام نمبر 155/2024 بجرم دفعہ 171 درج ہیں ۔جبکہ ملزم اخلاق سابقہ کریمنل ریکارڈ کے مطابق تھانہ سائٹ B. میں مقدمہ الزام نمبر 212/2018 بجرم دفعہ 392/34 اور مقدمہ الزام نمبر 214/2018 بجرم دفعہ 23(I)A تھانہ سائیٹ B. میں درج ہیں ،ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے شعبہ تفتیش کے سپر د کر دیا گیا ہے ۔