کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے،مولانا حزب اللہ جکھرو

113

محراب پور(جسارت نیوز)جماعت اسلامی اور پاکستان فلاح پارٹی کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر ریلیاں،نوشہرو فیروز میں جماعت اسلامی سندھ کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری حزب اللہ جکھرو، نوشہروفیروز کے ضلعی امیر ایڈووکیٹ نعیم احمد کمبوہ اورمحراب پور میں پاکستان فلاح پارٹی کے محمد ارشد قادری کی قیادت میں نکالی گئی۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کاکہنا تھا کہ کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے کشمیر پاکستان میں زراعت اور معیشت کیلئے اہمیت رکھتا ہے کشمیر پاکستان کا حصہ ہوگا توسندھ سرسبز اور آباد ہوگا۔ پارٹی قائدین نے اقوام عالم سے مطالبہ کیا کہ وہ کشمیری مسلمانوں پر بھارتی مظالم پر نوٹس لیکر کشمیریوں کی آزادی کیلئے اپنا کردار ادا کرے ۔