محرابپورپولیس کی کارروائی،14 جرائم پیشہ عناصر گرفتار

134

محراب پور(جسارت نیوز)پولیس کارروائی میں 14 جرائم پیشہ عناصر گرفتار، 1120 گرام چرس، 5 بوتل شراب، 1980 گرام گٹکا، 5 پستول، 1 ریپیٹر اور 16 گولیاں برآمد، ضلعی پولیس ترجمان نوشہرو فیروز شوکت کلو کے مطابق خان واہن، محراب پور، بھریا سٹی اور دریا خان مری پولیس نے مختلف کارروائی میں 5 منشیات فروشوں کو چرس، شراب، گٹکا سمیت گرفتار کرکے منشیات کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے،سدوجا، نیوجتوئی، پھل، پڈعیدن، خان واہن پولیس نے مختلف کارروائی میں سنگین نوعیت کے جرائم میں مطلوب راشد کھوسوکو پستول، 4 گولیوں، محمد خان کو پستول، 3 گولیوں، رفیق ڈھر کو پستول، 3 گولیوں، شمن بگٹی کو پستول، 3 گولیوں، محمد خان مری کو پستول، 3 گولیوں اور شعیب تنیو کو ریپیٹر بندوق سمیت گرفتار کرکے غیر قانونی اسلحہ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے،خان واہن پولیس نے دو مطلوب ملزمان محمد آزاد اور صداقت سیال کو گرفتار کر لیا ہے۔بھریا سٹی پولیس نے ایک کارروائی میں رسہ گیر(پتھاری دار) علی گوہر رند کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔