یاد رکھو اللہ کی آیات اور حکمت کی باتوں کو جو تمہارے گھروں میں سنائی جاتی ہیں بے شک اللہ لطیف اور باخبر ہے۔ بالیقین جو مرد اور جو عورتیں مسلم ہیں، مومن ہیں، مطیع فرمان ہیں، راست باز ہیں، صابر ہیں، اللہ کے آگے جھکنے والے ہیں، صدقہ دینے والے ہیں، روزہ رکھنے والے ہیں، اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کرنے والے ہیں، اور اللہ کو کثرت سے یاد کرنے والے ہیں، اللہ نے ان کے لیے مغفرت اور بڑا اجر مہیا کر رکھا ہے۔ (سورۃ الاحزاب:34تا35)
سیدنا عبداللہ بن عمررضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ: رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے ارشاد فرمایا:بہت بڑے اور کبیرہ گناہوں میں سے ایک یہ بھی ہے کہ آدمی اپنے ہی والدین پر لعنت کرے۔ دریافت کیاگیاکہ کوئی اپنے والدین پر کیسے لعنت کرتاہے؟فرمایا:کہ آدمی دوسرے کے والد کو گالی دیتا ہے تو وہ اس کے باپ اور اس کی ماں کو گالی دیتا ہے۔
(بخاری)