سندھ: رواں سال کی پہلی پولیو مہم کا آج سے آغاز

Capture

ملک بھر میں انسداد پولیو مہم 28 اکتوبر سے شروع کی جائے گی جس میں سندھ کے 30 اضلاع کے ایک کروڑ چھ لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔ ایمرجنسی آپریشن سینٹر سندھ کے مطابق سات روزہ مہم کے دوران چھ ماہ سے پانچ سال تک کے 95 لاکھ بچوں کو وٹامن اے کے کیپسول بھی دیے جائیں گے۔

ای او سی سندھ کا کہنا ہے کہ میرپورخاص، عمرکوٹ اور تھرپارکر میں یہ مہم دیگر اضلاع سے تین روز قبل ہی شروع کی جا چکی ہے۔ اس مہم کے لیے 81,000 پولیو ورکرز متحرک کیے گئے ہیں جو گھر گھر جاکر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گے۔ ان ورکرز کی حفاظت کے لیے 19,000 سیکیورٹی اہلکار بھی تعینات ہیں۔

کوآرڈینیٹر ای او سی سندھ نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ پولیو ورکرز کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے بچوں کو زندگی بھر کی معذوری سے بچائیں۔ مہم میں رہ جانے والے بچوں کے والدین ای او سی کی ہیلپ لائن 1166 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

رواں سال اب تک سندھ 12 جبکہ کراچی سے 4 پولیو وائرس کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ رواں سال حیدرآباد، کیماڑی اور جیکب آباد سے پولیو کے دو، دو کیسز جبکہ شکارپور، سجاول، سانگھڑ، میرپورخاص، کراچی ضلع شرقی اور ملیر سے ایک، ایک کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

 
 
 

مزید خبریں

Scroll to Top