کوئٹہ سے پنجاب اور خیبرپختونخوا کیلئے مسافر کوچ سروس معطل

115

کوئٹہ سے پنجاب اور خیبرپختونخوا جانے والی مسافر کوچ سروس معطل کر دی گئی ہے۔

رہورٹ کے مطابق کوچ مالکان نے اپنی بسوں کو کوچز ایئرپورٹ پر کھڑا کر دیا ہے۔

اس حوالے سے مالکان کا کہنا ہے کہ شیرانی کے علاقے میں ایک کوچ کو جلایا گیا ، قومی شاہراہوں پر بھتہ خوری اور امن و امان کی خراب صورتحال کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت انہیں معاوضہ فراہم کرے اور ان کے جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں۔