کشمیر میں بھارتی تسلط اور مسلمانوں کی نسل کشی ختم ہونا چاہیے، منعم ظفر خان

118
The citizens of Karachi are protesting

کراچی : امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان کا کہنا ہےکہ بھارتی تسلط اور مسلمانوں کی نسل کشی ختم ہونا چاہیے، آج کراچی کے شہری 5 فروری کی مناسبت سے جمع ہیں اور اظہار کررہے ہیں کہ بھارتی ریاستی دہشت گردی کا خاتمہ ہونا چاہیے۔

 5 فروری یکجہتی کشمیر ریلی کے ہزاروں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے منعم ظفر خان نے کہاکہ  کشمیر کے مسلمانوں نے تاریخ کے کسی بھی موڑ کر کسی کے سامنے سر نہیں جھکایا ہے، انگریزوں نے 75 لاکھ روپے کے عوض کشمیر کا سودا کیا گیا تب بھی کشمیریوں نے سر نہیں جھکایا۔

امیر جماعت اسلامی کراچی کا کہنا تھا کہ   برصغیر پاک و ہند کی تقسیم کےموقع پر کشمیریوں نے پاکستان کے ساتھ الحاق کا اعلان کردیا، بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں 8 لاکھ سے زاءد فوجیوں کو تعینات کردیا، موجودہ آزاد کشمیر بھی قبائلیوں نے آزاد کروایا۔

انہوں نے مزید کہاکہ   جنوری 1948 سے کے کر آج تک اقوام متحدہ آج تک قراردادوں پر عمل درآمد نہیں کرواسکا، ایک جانب مشرقی تیمور اور جنوبی سوڈان کا مسئلہ ہوتا ہے تو اقوام متحدہ آگے بڑھ کر مسئلہ حل کروا دیتا ہے۔

منعم ظفرخان کاکہنا تھا کہ   کشمیر اور فلسطین کے مسئلے پر اقوام متحدہ کوئی کردار ادا نہیں کررہا، سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان قاضی حسین احمد مرحوم نے پوری دنیا میں بیداری پیدا کرنے کے لیے 5 فروری کو یکجہتی کشمیر کے لیے منایا، اہل کشمیر اور سید علی گیلانی کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے سید مودودی کے نقش قدم پر مزاحمت کا راستہ اختیار کیا، سید علی گیلانی ظلم و جبر کے ماحول میں نعرہ لگاتے تھے کہ ہم پاکستانی ہیں پاکستان ہمارا ہے۔