پیکا قانون لانےکا طریقہ کار غلط ہے ، میاں جاوید لطیف

87
the politics of court decisions are sown

لاہور : مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ پیکا قانون لانےکا طریقہ کار غلط ہے۔

 نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے میاں جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی 3 مرتبہ مدت پوری نہیں کرنےدی گئی، کبھی عدلیہ کبھی مارشل لا کےذریعےنکالا گیا۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف آئینی حدود کےاندراپنی جدوجہد کرتے تھے، اب تو ملک میں انٹرنیشنل اسٹیبلشمنٹ کی مداخلت بڑھتی جارہی ہے، حکومت کےپاس سادہ اکثریت بھی نہیں ہے۔ میاں جاوید لطیف کا مزید کہنا تھا عمران خان کے دورمیں سب ایک پیج پرتھے، تحریک انصاف حکومت میں آئین وقانون نام کی کوئی چیز نہیں تھی، آج بھی کہتا ہوں پیکا قانون لانےکا طریقہ کارغلط ہے۔