اسماعیلی کمیونٹی کے 49 ویں روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان 88 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسماعیلی کمیونٹی کے 49 ویں روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان کا انتقال پرتگال کے دارلحکومت لزبن میں 4 فروری کو ہوا۔
اعلامیے کے مطابق پرنس شاہ کریم کی نماز جنازہ لزبن ہی میں ادا کی جائے گی، تاہم تدفین کے مقام کا اعلان فی الحال نہیں کیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق شاہ کریم کے انتقال پردنیا بھر میں جماعت خانوں میں خصوصی دعائیں شروع کردی گئی ہیں، انتقال کے وقت پرنس کریم آغا خان کے اہل خانہ ان کے پاس موجود تھے۔