اسلام آباد میں غیرقانونی مقیم افغان شہریوں کی ملک بدری کا فیصلہ

87
who left Pakistan exceeded 7 lakh

اسلام آباد:وفاقی حکومت نے اسلام آباد میں غیرقانونی طور پر مقیم افغان شہریوں سمیت دیگر غیرملکیوں کو ملک بدر کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع کے حوالے سے نجی ٹی وی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں غیرقانونی رہائش پذیر تمام غیرملکیوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے اور اب تک 781 افغان شہریوں کو طورخم بارڈر کے ذریعے واپس بھجوایا جا چکا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ وہ افغان شہری، جنہیں یورپی ممالک کی جانب سے اسپانسرشپ حاصل ہے، انہیں اس کارروائی سے استثنا دیا جائے گا، جب کہ یورپی ممالک سے پاکستان میں مقیم افغان شہریوں کے ویزا عمل کو تیز کرنے کی درخواست بھی کی گئی ہے۔