چین کی غزہ سے متعلق امریکی صدر کے منصوبے کی مخالفت

102

بیجنگ: چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لن جیان کاکہنا ہے کہ چین نے ہمیشہ فلسطینی عوام کے حقوق کی حمایت کی ہے اور آزاد فلسطینی ریاست کے قیام پر زور دیا ہے، فلسطین انسانی ضمیر کے لیے سب سے بڑا زخم ہے اور طاقت انصاف کی جگہ نہیں لے سکتی۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ پر کنٹرول کے منصوبے کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئیے چینی وزارت خاجہ کے ترجمان نے کہاکہ تاریخی ناانصافی کا شکار فلسطینی مزید نظرانداز نہیں ہونے چاہئیں۔

خیال رہےکہ  اس سے قبل مارچ 2024 میں چین نے غزہ میں اسرائیلی جنگ کو تہذیب کی توہین قرار دیتے ہوئے اقوام متحدہ میں فلسطین کی مکمل رکنیت کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔