لاہور اور ملتان میں مرغی کی قیمت میں کمی

129

لاہور اور ملتان میں مرغی کی قیمت میں بڑی کمی ہو گئی۔

لاہور میں برائلر گوشت کی قیمت میں 18 روپے فی کلو کی کمی آئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 577 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔

سرکاری نرخنامے کے مطابق زندہ برائلر مرغی کے نرخ میں بھی 13 روپے کی کمی واقع ہوئی ہے، جس کے نتیجے میں تھوک قیمت 384 روپے فی کلو اور پرچون قیمت 398 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔

ملتان میں زندہ برائلر مرغی کی قیمت 14 روپے فی کلو کم ہوئی ہے، جس کے بعد تھوک قیمت 372 روپے فی کلو اور پرچون قیمت 386 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔