میرپورخاص(نمائندہ جسارت ) ہائی کورٹ بار شہری مسائل پر آواز اٹھاتی رہے گی این آئی سی وی ڈی کے قیام کے لیے وزیر اعلی سندھ نے ذاتی کوشش شروع کردی ہے ان خیالات کا اظہار ہائی کورٹ بار کے صدر میر پرویز تالپورنے مرکزی تنظیم تاجران پاکستان میرپورخاص اور شہری ایکشن فورم مرکزی آفس آمد پر بات کرتے ہویے کیااس موقع پر محمد صادق سعیدی کامران میمن محمود صابری بشیر الہیٰ میمن محمد شہزاد خان ایڈوکیٹ عدنان خرم میو شاہد قائم خانی عامر وحید قریشی پریم کمار شمس الدین پنھور اور دیگر کا کہنا تھا کہ میرپورخاص میں ہائی کورٹ بار الیکشن پہلی بار ہوئے اور میر پرویز ٹالپر بار کے صدر منتخب ہوئے میر پرویز تالپورکی جانب سے شہر کے درینہ مطالبہ این آئی سی وی ڈی کے قیام کے لیے ہائی کورٹ سرکٹ میں ایک پیٹیشن دائر کی گئی اور وزیر اعلی کو ایک لیٹر بھی ارسال کیا جو ایک احسن اقدام ہے انھوں نے مزید کہا کہ این آئی سی وی ڈی قیام کے لیے شہری ایکشن فورم اور مرکزی تنظیم تاجران میرپورخاص وکلا کے ساتھ ہیں اور این آئی سی وی ڈی سینٹر کے قیام کے لیے ہمارے فورم پر فورم پر آواز اٹھا ے کے لیے شانہ بشانہ ساتھ کھڑے ہیں اس موقع پر پرویز تالپور کا کہنا تھا کہ مسائل پر ایک شہری کی حیثیت سے میرا فرض ہے کہ شہرکے مسائل پر بات کروں ۔