سید ایاز شاہ بخاری کی گرفتاری کیخلاف دھابیجی میں ریلی کا انعقاد

80

دھابیجی(نمائندہ جسارت)ٹھٹھہ کے ملھ پہلوان سید ایاز شاہ بخاری کی گرفتاری کیخلاف شاہین یوتھ کاؤنسل پاکستان کے مرکزی چیئرمین حنیف میمن کی کال پر دھابیجی میں تنظیم کی مرکزی کمیٹی کے ممبر مقبول کلمتی بلوچ, میڈیا کوآرڈینیٹر شبیر احمد خاصخیلی اور دھابیجی یونٹ کے صدر رسول بخش لالاٹی کی قیادت میں کارکنان نے بس اسٹاپ سے پریس کلب تک ریلی نکالی اور گرفتار ملھ پہلوان کی رہائی کیلیے نعرے بازی کی