بہلکانی برادری کے مغویوں کی بازیابی کے لیے دھرنا

55

کندھکوٹ( نمائندہ جسارت)غوثپور میں بہلکانی برادری کے دو مغویوں کی رہائی کیلئے دھرنا ۔ سندھ بھر میں بدامنی کی آگ بھڑک رہی ہے حکمران امن امان کی بحالی میں مکمل طور پر میں ناکام ثابت ہوئے ہیں۔ڈاکو راج کے سرپرستوں کے خلاف 16 فروری کو کندن بائے پاس شکارپور انڈس ہائی وے پر لگنے والے دھرنے میں عوام بھرپور شرکت کریں، حافظ نصر اللہ چنا اور دیگر کا دھرنے سے خطاب۔ غوثپورکے علاقے سے بھلکانی برادری کے دو مغویوں شکیل اور لیاقت بھلکانی کی بازیابی کے لیے زبردست احتجاجی دھرنا دیا گیا جس میں بھلکانی برادری کے افراد سمیت مختلف سیاسی سماجی رہنماؤں نے شرکت کی۔ مظاہرے میں شریک افراد نے امن بحال کرو، مغویوں کو بازیاب کروائو، کھپے کھپے امن کھپے کے فلک شگاف نعرے لگارہے تھے۔اس موقع پر جماعت اسلامی سندھ کے نائب امیر حافظ نصراللہ نے چنا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں کی نااہلی کی وجہ سے غوث پور ضلع کشمور اور پورا صوبہ سندھ بدامنی کی آگ میں جل رہا ہے اور ڈاکوراج کو حکومت میں بیٹھے ہوئے بااثر افراد کی مکمل سرپرستی حاصل ہے۔عوام رات ہو یا دن غیر محفوظ ہے، جماعت اسلامی کے سکھر میں ہونے والے اے پی سی کے اعلامیہ اور بحالی امن ایکشن کمیٹی کی جانب سے 16 فروری کو شکارپور میں کندن چوک انڈس بائی پاس پر مغویوں کی بازیابی اور ڈاکو راج کی سرکاری سرپرستی کے خلاف عظیم الشان ‘عوامی دھرنا’ منعقد کیا جائے گا۔