کراچی (کامرس رپورٹر )الہدیٰ انٹرنیشنل اسکول ڈی ایچ اے کیمپس میں آغاز تخلیق سے انجام ِ کائنات تک کے عنوان سے اسلامک نمائش کا شاندار انعقاد کیا گیا جس میں کائنات کے آغاز سے لے کر اس کے اختتام تک کے مراحل کو اسلامی نقطہ نظر سے جامع اور منفر د انداز میں پیش کیا گیانمائش کے موقع پر مختلف معلوماتی پینلز انٹر ایکٹو سیشنز اور دلکش ماڈلز بھی شامل تھے جنہوںنے حاضرین کو اسلامی تعلیمات اور جدید سائنسی دریافتوں کے حسین امتزاج سے روشناس کیانمائش میں ہر عمر اور طبقے کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی نمائش کے انعقاد کامقصد اسلامی تعلیمات کو آسان اور موثر انداز میں پیش کرنا اور علمی و فکری شعور کو فروغ دینا تھا اس موقع شرکاء نے جدید سائنسی انکشافات اور اسلامی تعلیمات پر مبنی ملٹی میڈیا پر پریز نیٹشنز سے بھی استفادہ حاصل کیا تقریب کے مہمان خصوصی کلفٹن ڈیفنس کمیونٹیCDCکے صدر عبدالرحمان تھے جبکہ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سول لائن جنید عالم،سینئر نائب صدر فہد الیاس نینی تال والا،ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈی ایچ اے ایجوکیشن بریگیڈیئر یونس،ایس ڈی پی اودرخشاںسب ڈویژن پولیس اے ایس پی منیشا روپیٹا ،ایڈوائزری لیڈ ،مارکیٹنگ و اسپانسر شپ انجارج مدحت حنیف اور دیگر بھی موجود تھے۔