گولیمار میں پولیس مقابلے2 ڈاکو مارے گئے، 3 گرفتار

45

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) گولیمار میں پولیس مقابلے کے دوران 2 ڈاکو مارے گئے، 3 ڈاکو گرفتار کرلیے گئے۔ پاک کالونی تھانے کی حدود پرانا گولیمار پوسٹ آفس گلی کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ میں 2 ڈاکو 19 سالہ مزمل شاہ اور 21 سالہ گل احمد زخمی حالت میں گرفتار ہوگئے، قبضے سے 3 عدد پستول اور 2 موٹر سائیکلیں برآمد کر لیں، گرفتار ملزمان وزیراعلی ہاؤس کے انچارج انسپکٹر حنیف شاہ کے اقدام قتل میں ملوث ہیں۔ علاوہ ازیں گلبہار تھانے کی حدود گولیمار فردوس کالونی میں بھی دوطرفہ فائرنگ میں 2 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔