کراچی (اسٹاف رپورٹر) ویسٹ اور ایسٹ میں اعلیٰ پولیس افسران کا مختلف علاقوں اور یونین کونسل دفاتر کا دورہ۔ ایس ایس پی طارق الٰہی مستوئی نے انسداد پولیو مہم کے دوران پولیو ٹیموں کی سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کا جائزہ لیا۔
مزید ڈیوٹی پر مامور پولیس افسران، جوان اور پولیو ورکرز سے بھی ایس ایس پی طارق الٰہی مستوئی نے ملاقات کرکے ضروری ہدایات جاری کیں۔ دوسری جانب ایس پی گلشن ڈویژن احمد اقبال میمن نے تھانہ گلستانِ جوہر اور عزیز بھٹی کے مختلف علاقوں کے دور کے کے موقع پر انسدادِ پولیو مہم کے دوران سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ایس پی گلشن احمد اقبال میمن نے موقع پہ موجود پولیس اہلکاروں کو ہدایات دیں کہ وہ پولیو ورکرز کو ہر ممکن تحفظ فراہم کریں تا کہ انسدادِ پولیو مہم کامیابی سے جاری رہے۔