کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر کے مختلف علاقوں میںپولیس کے چھا پوں اور کومبنگ آپریشن کے دوران 20 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، منشیات، موبائل فون، موٹر سائیکل، نقدی اور دیگر مسروقہ سامان برآمد ہوا۔ تفصیلات کے مطابق کورنگی انڈسٹریل ایریا پولیس نے سرکاری ادارے کے اہلکار اور اسکی بیٹی کے قتل میں ملوث 2 ملزمان شہزاد عرف شینا اور عبدالرشید کو گرفتار کرلیا، ملزمان سے 2 عدد پستول ،موبائل فون ، کیش اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ،ملزمان کے خلاف پولیس پر حملے سمیت سنگین جرائم کے مقدمات درج ہیں۔ تھانہ موچکو پولیس نے رئیس گوٹھ سے خفیہ اطلاع پر ملزم محمد انیس ولد عبد الجبار کو گرفتار کرکے پستول برآمد کرلیا۔ سچل پولیس نے پنجاب بس اڈا کے قریب کارروائی کر کے بین الصوبائی اسمگلر ملزم محمد عظیم ولد عبد العزیز کو گرفتار کرلیا جبکہ ساتھی ملزم فرارہوگیا جبکہ ملزمان کی کار میں موجود 100 کلو سے زاید اعلیٰ کوالٹی کی چرس اور نقدی رقم برآمد کرلی گئی۔
۔تھانہ بریگیڈ پولیس نے منشیات فروش ملزم ساجد ولد سلمان کو گرفتار کرکے اعلیٰ کوالٹی کی چرس اور فروختگی کی رقم برآمد کرلی گئی