ابوظبی (انٹرنیشنل ڈیسک) متحدہ عرب امارات میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ۔دبئی اور شارجہ میں ایک ہفتے کے دوران سونے کے نرخوں میں 3.25 درہم سے 3.75 درہم فی گرام تک کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔6 ہفتوں سے یہ اضافہ مسلسل جاری ہے اور اب تک فی گرام 25.5 درہم فی گرام اضافہ ہو چکا ہے۔