یوم کشمیر کی چھٹی کے موقع پر آج پاسپورٹ دفاتر کھلے رہیں گے

65

اسلام آباد(آن لائن )یوم کشمیر کی چھٹی کے موقع پر پاسپورٹ دفاتر کھلے رہیں گے۔شہریوں کو 24/7 پاسپورٹ سروسز فراہم کرنے کے لیے ڈی جی پاسپورٹس کا اہم فیصلہ کر دیا ہے۔شہری کل عام تعطیل کے روز بھی پاسپورٹ بنوا سکیں گے۔لاہور، اسلام آباد اور کراچی میں 24/7 پاسپورٹ دفاتر کھلے رہیں گے۔